ٹھٹھہ ہسپتال،دو گروہوں میں تصادم،ڈنڈے اور لاٹھیاں چل گئیں
بیڈز پر موجود زخمی مریض بھی مبینہ طور پر تشدد کی زد میں آتے دکھائی دیتے ہیں۔
فوٹو سوشل میڈیا ایکس
ٹھٹھہ کے ایک ہسپتال میں دو گروہوں کے درمیان مبینہ تصادم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں ہسپتال کے وارڈ میں موجود افراد کو ایک دوسرے سے لڑتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
وائرل ویڈیو میں بعض افراد کو ڈنڈوں اور لاٹھیوں کے ساتھ ایک دوسرے پر حملہ کرتے ہوئے دیکھا گیا، جبکہ بیڈز پر موجود زخمی مریض بھی مبینہ طور پر تشدد کی زد میں آتے دکھائی دیتے ہیں۔
واقعے کے دوران ہسپتال میں سیکیورٹی اور انتظامی نگرانی کے حوالے سے بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین نے واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ہسپتالوں میں مریضوں اور طبی عملے کے تحفظ کے لیے مؤثر سیکیورٹی انتظامات کا مطالبہ کیا ہے۔
تاہم واقعے کی وجوہات اور تصادم میں ملوث افراد کے بارے میں تاحال سرکاری طور پر مکمل تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔ پولیس اور ہسپتال انتظامیہ کے باضابطہ مؤقف کے بعد ہی واقعے کی مزید صورتحال واضح ہوسکے گی۔