گوادر اور لسبیلہ میں آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام 2026 اختتام پذیر

تقریب کے دوران پاک فوج کے افسران اور یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے انٹرن شپ مکمل کرنے والے طلبہ و طالبات میں اسناد تقسیم کیں۔

September 10, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

گوادر اور لسبیلہ میں آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام 2026 کی اختتامی تقریبات منعقد ہوئیں، جن میں طلبہ، طالبات اور اساتذہ نے شرکت کی۔

گوادر میں پاک چائنا ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ میں ہونے والی تقریب میں جی او سی گوادر نے انٹرن شپ مکمل کرنے والے طلبہ و طالبات میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے اور انہیں پروگرام کی تکمیل پر مبارکباد دی۔

لسبیلہ میں بھی منعقدہ تقریب کے دوران پاک فوج کے افسران اور یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے انٹرن شپ مکمل کرنے والے طلبہ و طالبات میں اسناد تقسیم کیں۔

تقریب کے دوران بتایا گیا کہ انٹرن شپ کے دوران نوجوانوں کو معلومات کی جانچ پڑتال، جدید ابلاغی مہارتوں اور ان کے عملی استعمال سے متعلق تجربہ فراہم کیا گیا۔

طلبہ و طالبات نے پروگرام کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اسے مفید تجربہ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس انٹرن شپ سے انہیں قومی اور ملکی معاملات کو بہتر انداز میں سمجھنے اور معلومات کی تصدیق کی صلاحیت حاصل ہوئی۔

تقریب کے مہمانوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ جدید تعلیم اور مختلف شعبوں میں مہارت حاصل کرکے پاکستان، خصوصاً بلوچستان کی ترقی میں اپنا مؤثر کردار ادا کریں۔