تمام افغان طلبہ کو پاکستان سے واپس بھیجنے کا فیصلہ نہیں ہوا:دفتر خارجہ
جن افغان طلبہ کے پاس درست تعلیمی ویزا اور یونیورسٹی میں باقاعدہ رجسٹریشن موجود ہے، انہیں پاکستان سے واپس نہیں بھیجا جا رہا۔
فائل فوٹو
اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ حکومت پاکستان نے تمام افغان طلبہ کو ملک سے واپس بھیجنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایسے افغان طلبہ جن کے پاس تعلیمی ویزا تو موجود ہے لیکن وہ کسی یونیورسٹی میں رجسٹرڈ نہیں، انہیں پاکستان سے واپس بھیجا جا رہا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ جن افغان طلبہ کے پاس درست تعلیمی ویزا اور یونیورسٹی میں باقاعدہ رجسٹریشن موجود ہے، انہیں پاکستان سے واپس نہیں بھیجا جا رہا۔
دفتر خارجہ کے مطابق افغان طلبہ کے معاملے میں ویزا اور تعلیمی ادارے میں رجسٹریشن کی حیثیت کو بنیادی اہمیت دی جا رہی ہے۔