کراچی پروفیسر تشدد کیس،مرکزی ملزم کی عبوری ضمانت منظور

عدالت نے ملزم کو 20 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے اور تفتیش میں شامل ہونے کی ہدایت کی

September 10, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت ملیر نے کراچی یونیورسٹی کے پروفیسر عارف ساقی پر مبینہ تشدد اور حبسِ بے جا کے مقدمے میں مرکزی ملزم کونین شاہ کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

عدالت نے ملزم کو 20 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے اور تفتیش میں شامل ہونے کی ہدایت کی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر مقدمے کے تفتیشی افسر کو بھی طلب کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف سچل تھانے میں مقدمہ درج ہے، جس میں اس پر کراچی یونیورسٹی کے پروفیسر عارف ساقی کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنانے اور حبسِ بے جا میں رکھنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

عدالت نے درخواست ضمانت پر مزید سماعت 21 ستمبر تک ملتوی کردی۔