سکواش میں پاکستانی بہنوں کا منفرد اعزاز، تینوں ایشین گیمز کیلئے منتخب
پہلی مرتبہ تینوں بہنوں کا ایک ساتھ ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کرنا ان کیلئے انتہائی فخر اور اعزاز کی بات ہے۔سکواش سسٹرز
فائل فوٹو
پاکستانی سکواش کیلئے ایک منفرد موقع سامنے آیا ہے، جہاں تین بہنیں ایک ہی ایونٹ میں قومی ٹیم کی نمائندگی کریں گی۔
مہوش علی، سحرش علی اور ماہ نور علی ایشین گیمز میں پاکستان کی جانب سے سکواش کے مقابلوں میں حصہ لیں گی۔ تینوں بہنیں ایک ساتھ بڑے عالمی کھیلوں کے ایونٹ میں ملک کی نمائندگی کرنے پر خوشی اور فخر کا اظہار کر رہی ہیں۔
سکواش سسٹرز کا کہنا ہے کہ پہلی مرتبہ تینوں بہنوں کا ایک ساتھ ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کرنا ان کیلئے انتہائی فخر اور اعزاز کی بات ہے۔
ان کے مطابق وہ ایک دوسرے کی حوصلہ افزائی کرتی ہیں اور مل کر پریکٹس بھی کرتی ہیں، جس سے کھیل کے دوران انہیں فائدہ پہنچتا ہے۔
تینوں کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ ایشین گیمز جیسے بڑے مقابلے میں شرکت سے انہیں بین الاقوامی سطح کے ایونٹ کا قیمتی تجربہ حاصل ہوگا، جو مستقبل میں ان کے کھیل کو مزید بہتر بنانے میں مدد دے گا۔