پیٹرولیم لیوی میں کمی پر حکومت اور جماعت اسلامی کے مذاکرات جاری

حکومت آج پیٹرولیم لیوی میں کمی سے متعلق جماعت اسلامی کی تجاویز کا جواب دے گی۔

September 10, 2026 · اہم خبریں, قومی

فائل فوٹو

 

اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے معاملے پر جماعت اسلامی اور حکومتی مذاکراتی ٹیم کے درمیان مذاکرات کا دوسرا مرحلہ جاری ہے۔

جماعت اسلامی کا وفد نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کی قیادت میں مذاکرات کے لیے پنجاب ہاؤس پہنچا، جہاں پیٹرولیم لیوی کے معاملے پر بات چیت جاری ہے۔

جماعت اسلامی کے وفد میں سید فراست شاہ، نصراللہ رندھاوا، عنایت اللہ خان، ضیاءالدین انصاری ایڈووکیٹ اور نوید علی بیگ شامل ہیں۔

حکومتی مذاکراتی ٹیم کی قیادت وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کر رہے ہیں، جبکہ رانا ثناءاللہ خان، علی پرویز ملک اور بلال اظہر کیانی بھی ٹیم میں شامل ہیں۔

مذاکرات کے پہلے مرحلے میں جماعت اسلامی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے حکومت کو چھ تجاویز پیش کی تھیں، جن کا حکومت آج جواب دے گی۔

دریں اثنا، جماعت اسلامی نے اعلان کیا ہے کہ مذاکرات کے باوجود دھرنے جاری رہیں گے۔