وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا لاہور میں سڑک بند کرنے کیخلاف دھرنا

عوام کے لیے راستہ کھلانے کا مطالبہ- پولیس نے سیکورٹی کیلئے روٹ لگایا تھا

September 14, 2026 · اہم خبریں
سہیل آفریدی دھرنا دیئے بیٹھے ہیں

سہیل آفریدی دھرنا دیئے بیٹھے ہیں

لاہور میں داخلے کے موقع پر پنجاب پولیس کی جانب سے لگائے گئے روٹ اور سڑکوں کی بندش کے خلاف خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ محمد سہیل خان آفریدی نے خود سڑک پر دھرنا دے دیا۔

ذرائع اور سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق، لاہور آمد پر سڑکوں کی بندش دیکھ کر وزیراعلیٰ شدید برہم ہوئے اور انہوں نے احتجاجاً سڑک پر بیٹھنے کا فیصلہ کیا۔ اس دوران انہوں نے پنجاب پولیس کے اہلکاروں سے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ وہ عمران خان کے عوامی وزیراعلیٰ ہیں اور ان کی وجہ سے عام شہریوں کو کسی قسم کی تکلیف یا مشکلات کا سامنا نہیں ہونا چاہیے۔

موقع پر موجود افراد اور پولیس حکام سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے اصرار کیا کہ ان کے قافلے سے پہلے عام عوام کا راستہ کھولا جائے تاکہ شہریوں کو آمدورفت میں دشواری نہ ہو۔ انہوں نے واضح کیا کہ جب تک عوام کے لیے راستے مکمل طور پر بحال نہیں کیے جاتے، وہ یہیں دھرنے پر بیٹھے رہیں گے اور پہلے عام عوام کی گاڑیوں کو گزرنے کی اجازت دی جائے۔