پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں پھراضافہ کر دیا گیا
پٹرول 4 روپے 42 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 10 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا۔
فائل فوٹو
اسلام آباد: ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں آج بھی اضافےکے بعد اوگرا کی جانب سے ایک روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد وبدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں پٹرول 4 روپے 42 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 10 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا۔
اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت پیٹرول کی نئی قیمت 380 روپے 24 پیسے جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 409 روپے 42 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 15 ستمبر کےلیے تبدیل شدہ قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔