ایرانی طیارے کا ٹائڑ ٹیک آف کے بعد پھٹ گیا، مشہد ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

مشہد سے کرمانشاہ جانے والی پرواز، طیارے میں شدید خوف و ہراس، ویڈیو سامنے آ گئی

September 15, 2026 · اہم خبریں

ایران میں ایک مسافر طیارے کو تکنیکی خرابی کے باعث شدید ہنگامی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا، جہاں پرواز کے فوراً بعد طیارے کا ٹائر پھٹ گیا اور انجن کو بھی نقصان پہنچا۔

رپورٹس اور دستیاب شواہد کے مطابق، سپہران ایئر لائنز کا بوئنگ 737 طیارہ مشہد ایئرپورٹ سے کرمانشاہ کی طرف روانہ ہوا تھا کہ ٹیک آف کے فورا بعد اسے فنی خرابی کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹائر پھٹنے اور انجن کو نقصان پہنچنے کے بعد پائلٹ نے فوری طور پر طیارے کا رخ واپس مشہد ایئرپورٹ کی طرف موڑنے کا فیصلہ کیا اور بحفاظت واپس اتار لیا۔

واقعے کے دوران طیارے کے اندر موجود مسافروں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں مسافروں کو پریشانی کے عالم میں دیکھا جا سکتا ہے۔ ایوی ایشن حکام کی جانب سے واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔