پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر اضافہ، عوام کی چیخیں نکل گئیں

پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 10 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 41 پیسے فی لٹر کا اضافہ

September 15, 2026 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 10 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 41 پیسے فی لٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔

اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 384روپے 34 پیسے اور ڈیزل کی نئی قیمت 415 روپے 83 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔

پٹرولیم ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق 16 ستمبر 2026 سے ایک دن کیلئے ہو گا۔

دوسری جانب عوام نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ناراضی کا اظہار کیا ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی نے جینا مشکل کر دیا، پٹرول کی قیمت بڑھنے سے ہر چیز مہنگی ہوگی، کیسے گزارہ کریں۔