پیٹرول 6 روپے 88 پیسے، ڈیزل 5روپے 62پیسے فی لیٹر مہنگا
یٹرول کی نئی قیمت 391 روپے 22 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت 421 روپے 45 پیسے فی لیٹر مقرر
فائل فوٹو
اسلام آباد: حکومت کی جانب سے آج بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔
پیٹرول 6 روپے 88 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل 5 روپے 62 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 391 روپے 22 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت 421 روپے 45 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔