چین اور امریکا اپنے عوام کی ترقی کیلئے کام کرنا چاہتے ہیں، ٹرمپ

امریکا اور چین کے درمیان طویل عرصے سے تعلقات قائم ہیں اور دونوں ممالک باہمی تجارت کو متوازن بنانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔

September 25, 2026 · بام دنیا
چین اور امریکا اپنے عوام کی ترقی کیلئے کام کرنا چاہتے ہیں، ٹرمپ

چین اور امریکا اپنے عوام کی ترقی کیلئے کام کرنا چاہتے ہیں، ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین اور امریکا اپنے عوام کی خوشحالی اور ترقی کیلئے مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔

چینی صدر شی جن پنگ کے اعزاز میں منعقدہ عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا اور چین کے درمیان طویل عرصے سے تعلقات قائم ہیں اور دونوں ممالک باہمی تجارت کو متوازن بنانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔

امریکی صدر کے مطابق چینی ہم منصب سے ملاقات کے دوران سیکیورٹی، مصنوعی ذہانت اور دیگر اہم عالمی امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ متعدد معاملات پر اتفاق رائے ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان محاذ آرائی کسی کے مفاد میں نہیں اور امریکا و چین کو باہمی احترام کی بنیاد پر تعلقات آگے بڑھانے چاہئیں۔

شی جن پنگ نے کہا کہ دونوں ممالک کو ایک دوسرے سے آگے نکلنے یا ہار جیت کی دوڑ کے بجائے تعاون پر توجہ دینی چاہیے۔ دنیا اس وقت بڑی تبدیلیوں سے گزر رہی ہے، ایسے میں بڑے ممالک کیلئے ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنا ضروری ہے۔

چینی صدر نے مصنوعی ذہانت کے حوالے سے کہا کہ اس ٹیکنالوجی کی ترقی انسانی نگرانی اور کنٹرول کے دائرے میں ہونی چاہیے۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس آمد پر چینی صدر کا شاندار استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے، جبکہ شی جن پنگ نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ فوجی پریڈ کا معائنہ کیا۔ بمبار اور لڑاکا طیاروں نے فضائی مظاہرہ کرتے ہوئے چینی صدر کو سلامی بھی پیش کی۔