امریکا میں طاقتور سمندری طوفان ساحل سے ٹکراگیا، نیویارک اور نیوجرسی میں ایمرجنسی نافذ
کئی سڑکیں اور رہائشی علاقے زیر آب آگئے جبکہ متعدد مقامات پر درخت اور بجلی کی تاریں گرنے کے واقعات بھی پیش آئے
امریکا میں طاقتور سمندری طوفان ساحل سے ٹکراگیا، نیویارک اور نیوجرسی میں ایمرجنسی نافذ
واشنگٹن: امریکا کی مشرقی ساحلی پٹی پر طاقتور سمندری طوفان ’نار ایسٹر‘ کے باعث شدید بارشوں، تیز ہواؤں اور سیلابی صورتحال نے معمولات زندگی متاثر کردیئے۔
رپورٹس کے مطابق طوفان کے زیر اثر نیویارک، نیوجرسی اور دیگر ساحلی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی، جس سے کئی سڑکیں اور رہائشی علاقے زیر آب آگئے جبکہ متعدد مقامات پر درخت اور بجلی کی تاریں گرنے کے واقعات بھی پیش آئے
شدید موسم کے باعث بڑی تعداد میں بجلی کے صارفین متاثر ہوئے جبکہ فضائی سفر بھی بری طرح متاثر ہوا۔ ہفتے کے دوران 400 سے زائد پروازیں منسوخ اور ایک ہزار سے زیادہ پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔
نیویارک اور نیوجرسی کے متاثرہ علاقوں میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے جبکہ شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور ساحلی علاقوں سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق وسطی اٹلانٹک اور نیو انگلینڈ کے علاقوں میں تیز ہواؤں، شدید بارش اور ساحلی سیلاب کا خطرہ پیر تک برقرار رہ سکتا ہے