تھرپارکرمیں تشدد کا شکار اونٹنی کی عدالت کے سامنے پیشی
میڈیکل رپورٹ طلب۔ سماعت 17 اکتوبر تک ملتوی
تھرپارکر میں تشدد کا شکار اونٹنی کو عدالت کے سامنے پیش کردیاگیا۔ مالک لیلو میگھواڑ متاثرہ جانورکو لوڈر گاڑی میں پیشی کے لیے لایا کیاجوڈیشل مجسٹریٹ چھاچھرو نے کیس کی سماعت کی ۔ اونٹنی کے مالک سمیت گواہ ہی کے لیے مزد دو افراد کے بیانات بھی قلمبند کیے گئے۔
متاثرہ اونٹنی کی میڈیکل رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 17 اکتوبر تک ملتوی کردی، اونٹنی کو آئندہ سماعت تک مالک کے حوالے کرنے کا حکم دیا گیا۔
رواں برس جون میں اونٹنی کو چارہ کھانے پر مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا، جس کے نتیجے میں اس کی ایک آنکھ ضائع ہوگئی تھی۔ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے مبینہ طور پر اونٹنی کو 10 روز تک باندھ کر رکھا اور اسے تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ کئی روز تک بھوکا پیاسا بھی رکھا۔
اونٹنی کے مالک کی مدعیت میں گاؤں بنگل رند کے رہائشی حمزو، مختیار، روشن، ممتاز اور اختر رند سمیت 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔