امریکی فوجی اکیڈمیوں میں سویلین بھرتیاں روکنے کا اعلان
یہ اقدام امریکی فوجی اکیڈمیوں کی توجہ فوجی تربیت، جنگی تیاری اور قیادت کی صلاحیتوں پر دوبارہ مرکوز کرنے کی کوشش کا حصہ ہے۔
امریکی فوجی اکیڈمیوں میں سویلین بھرتیاں روکنے کا اعلان
امریکی حکومت نے فوجی اکیڈمیوں میں سویلینز کی بھرتی اور مستقل ملازمتوں پر تقرری کا عمل فوری طور پر روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔
امریکی وزیرِ جنگ پیٹ ہیگستھ نے فوجی اکیڈمیوں کو سویلین پروفیسرز کی مستقل تقرریوں کا عمل روکنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اقدام امریکی فوجی اکیڈمیوں کی توجہ فوجی تربیت، جنگی تیاری اور قیادت کی صلاحیتوں پر دوبارہ مرکوز کرنے کی کوشش کا حصہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکی وزیرِ جنگ کا کہنا ہے کہ فوجی اکیڈمیوں کو اپنے بنیادی مشن کو ترجیح دینی چاہیے، جس میں مستقبل کے فوجی رہنماؤں کی تربیت اور جنگی صلاحیتوں کی تیاری شامل ہے۔
پیٹ ہیگستھ کے مطابق تعلیمی سرگرمیوں کے دوران بھی فوجی قیادت اور جنگی تیاری سے متعلق ذمہ داریوں کو بنیادی اہمیت دی جانی چاہیے۔