مشہد احتجاج کیس، ایران میں دو افراد کو پھانسی
دونوں افراد کو احتجاج کے دوران سکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت میں کردار ادا کرنے کے الزام میں سزا سنائی گئی تھی۔
مشہد احتجاج کیس، ایران میں دو افراد کو پھانسی
ایران میں مشہد کے احتجاجی مظاہروں سے متعلق کیس میں دو افراد کو پھانسی دے دی گئی۔
ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق دونوں افراد کو رواں سال جنوری میں شمال مشرقی شہر مشہد میں ہونے والے حکومت مخالف احتجاج کے دوران چار سکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت میں ملوث قرار دیا گیا تھا۔
ایرانی عدلیہ کے میڈیا سینٹر کے مطابق دونوں افراد کی سزائے موت پر بدھ کی صبح عمل درآمد کیا گیا۔ حکام کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے سزائے موت برقرار رکھے جانے کے بعد قانونی کارروائی مکمل کی گئی اور اس کے بعد سزا نافذ کی گئی۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ دونوں افراد کو احتجاج کے دوران سکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت میں کردار ادا کرنے کے الزام میں سزا سنائی گئی تھی۔