ایف آئی اے میں افسران کے بڑے پیمانے پر تبادلے اور تعیناتیاں کردی گئیں
ڈی جی ایف آئی اے کی منظوری سے افسران کے تبادلوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری
فائل فوٹو
اسلام آباد: ایف آئی اے میں افسران کے بڑے پیمانے پر تبادلے اور تعیناتیاں کردی گئیں، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹر ندیم ظفر کا سی بی سی سے اے ایچ ٹی سی راولپنڈی تبادلہ کردیا گیا، جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر محمد طارق کو اے ایچ ٹی سی اسلام آباد تعینات کردیا گیا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر طارق مسعود کا اسلام آباد سے ڈیرہ غازی خان تبادلہ کردیا گیا، جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر رانا عابد حسین کی ایک سال کے لیے غیر ملکی رخصت منظور کرلی گئی۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر مس سارہ رسول کی 120 ایام کے لیے رخصت منظور کرلی گئی، جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمر ارسلان کو سی بی سی اسلام آباد میں اضافی چارج دے دیا گیا۔
نعمان خلیل کو اے ایم ایل سی میں ڈپٹی ڈائریکٹر کا لک آفٹر چارج دے دیا گیا، جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر شفقت جمال کا ملتان سے کمپوزٹ سرکل مردان تبادلہ کردیا گیا۔
محمد سراج کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایچ آر فور ایچ کیو ایس تعینات کردیا گیا، جبکہ طاہر خان کا گوجرانوالہ زون سے اینٹی کرپشن سرکل پشاور تبادلہ کردیا گیا۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر حسان فاروق کو گوجرانوالہ زون میں تعینات کردیا گیا، جبکہ انسپکٹر اسفند یار خان کا اسلام آباد سے پشاور زون تبادلہ کردیا گیا۔
سب انسپکٹر شہروم خان کو ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر سے پشاور منتقل کردیا گیا، جبکہ سب انسپکٹر احتشام خان کوہاٹ زون سے پشاور زون تبدیل کردیے گئے۔
اسسٹنٹ سب انسپکٹر عدنان احمد کا اسلام آباد سے پشاور تبادلہ کردیا گیا۔
تمام تبادلے اور تعیناتیاں ڈی جی ایف آئی اے کی منظوری سے کی گئی ہیں۔