ایران جنگ، جی سیون ممالک کا عالمی منڈی میں 10 کروڑ بیرل تیل اور ڈیزل جاری کرنے کا فیصلہ

عالمی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کی کوشش، ہنگامی ذخائر سے فراہمی شروع ہوگی

October 2, 2026 · اہم خبریں
جی سیون ممالک کی جانب سے ہنگامی تیل کے ذخائر جاری کرنے کا فیصلہ

جی سیون ممالک کی جانب سے ہنگامی تیل کے ذخائر جاری کرنے کا فیصلہ

عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق ترقی یافتہ ممالک کے گروپ جی سیون کے اراکین نے ایران جنگ کے باعث پیدا ہونے والے بحران سے نمٹنے کے لیے اپنے ہنگامی ذخائر سے مجموعی طور پر 10 کروڑ بیرل خام تیل اور ڈیزل مارکیٹ میں لانے پر اتفاق کر لیا ہے۔ اس اقدام کا بنیادی مقصد ایندھن کی بڑھتی ہوئی عالمی قیمتوں کو قابو میں لانا ہے۔

مشترکہ اعلامیے کے مطابق رکن ممالک بین الاقوامی توانائی ایجنسی کے تحت اس عمل کو فوری طور پر شروع کریں گے جس کے 4 ماہ تک جاری رہنے کی توقع ہے۔ ابتدائی مرحلے میں ڈیزل فراہم کیا جائے گا اور ابتدائی 20 دن کے دوران اس کی بڑی مقدار مارکیٹ میں لائی جائے گی۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یورپی ممالک پر ہنگامی ذخائر جاری کرنے کے لیے دباؤ ڈالا گیا تھا اور ڈیزل کی برآمدات محدود کرنے کی دھمکی دی گئی تھی، جسے یورپی یونین نے مسترد کر دیا تھا۔ تاہم اب فرانسیسی صدر کی کوششوں سے ہونے والے اس فیصلے کے بعد عالمی منڈی میں استحکام آنے کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔