خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں،11 دہشت گرد ہلاک

کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا گیا، جبکہ ہلاک افراد کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

October 3, 2026 · اہم خبریں, قومی
خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں،11 دہشت گرد ہلاک

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں،11 دہشت گرد ہلاک

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں کے دوران 11 دہشت گرد ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان میں انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج سے وابستہ 5 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا گیا، جبکہ ہلاک افراد کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہونے کا بتایا گیا ہے۔

دوسری جانب آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت بلوچستان کے علاقوں گورندر اور ماشکیل میں بھی کارروائیاں کی گئیں، جن میں فتنہ الہندوستان سے وابستہ 6 دہشت گرد ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔

ذرائع کے مطابق ماشکیل میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی چیک پوسٹ پر فائرنگ کے بعد فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فرار ہونے والے دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں ہونے والی کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کوششیں جاری رہیں گی۔