تحریک انصاف نے حکومت کے تمام مطالبات مان لیے:سرکاری کمیٹی ممبر کا دعویٰ

95 فی صد معاملات پر اتفاق۔ مسودے کی وزیر اعظم سے منظوری لے لی گئی

October 4, 2026 · اہم خبریں

مذاکرات کی حکومتی کمیٹی ممبر نے دعویٰ کیا کہ تحریک انصاف نے حکومت کے تمام مطالبات مان لیے۔ 95فیصد معاملات طے پاچکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف دہشت گردی کے معاملات پر پوری طرح تعاون کرنے پر رضامند ہے، عمران خان کی رہائی اور ملاقاتوں کے تمام معاملات قانون کے مطابق چلائے جائیں گے، تحریک انصاف نہ ابھی نہ کبھی لانگ مارچ یا کوئی انتشاری طریقہ اختیار کرے گی، دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے ریاست کی تمام انتظامی ضروریات کو بھی پورا کیا جائے گا۔
ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات کے بعد حتمی مسودےکی شقوں کی وزیراعظم سے بھی منظوری لے لی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایاکہ وزیرداخلہ محسن نقوی نے وزیراعظم کو ٹیلیفون کرکے تفصیلات اور پیشرفت سے آگاہ کیا۔