اسپین میں کرایوں میں اضافے اوربے دخلی کے خلاف احتجاج پرقبل ازوقت انتخابات کااعلان

شدید عوامی دباؤ، عام انتخابات 29 نومبر کو ہوں گے، وزیراعظم نے فیصلہ کر لیا۔

October 5, 2026 · بام دنیا
میڈرڈ میں پارلیمنٹ کے باہر کرایوں میں اضافے اور بے دخلی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ۔

میڈرڈ میں پارلیمنٹ کے باہر کرایوں میں اضافے اور بے دخلی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ۔

 

اسپین میں گھروں کے کرایوں میں نمایاں اضافے اور ایک 87 سالہ معمر خاتون کو زبردستی بے دخل کیے جانے کے واقعے کے بعد ملک بھر میں شدید احتجاجی تحریک پھوٹ پڑی، جس کے نتیجے میں وزیراعظم نے قبل از وقت عام انتخابات کا اعلان کر دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق دارالحکومت میڈرڈ میں پارلیمنٹ کے باہر ہزاروں مظاہرین نے دھرنا دیا اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ اس ملک گیر احتجاج اور عوامی دباؤ کے بعد ہسپانوی وزیراعظم پیدرو سانچیز کو مجبوراً قبل از وقت عام انتخابات کی تاریخ دینا پڑی۔

اب یہ عام انتخابات رواں سال 29 نومبر کو منعقد ہوں گے، جو کہ اصل شیڈول کے مطابق اگلے سال گرمیوں میں متوقع تھے۔ سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق معمر خاتون کی بے دخلی کے واقعے نے ملک میں رہائشی بحران اور بڑھتے ہوئے کرایوں کے خلاف عوامی غصے کو مہینوں پہلے ہی سڑکوں پر لے آیا۔