آبنائے ہرمز میں خفیہ راستے جلد بند کردیں گے،ایرانی کمانڈر

آبنائے ہرمز کی موجودہ صورتحال برقرار ہے اور ایران کا اس آبی گزرگاہ پر مکمل کنٹرول ہے

October 8, 2026 · بام دنیا
آبنائے ہرمز میں خفیہ راستے جلد بند کردیں گے،ایرانی کمانڈر

آبنائے ہرمز میں خفیہ راستے جلد بند کردیں گے،ایرانی کمانڈر

تہران: ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر کے مشیر بریگیڈیئر جنرل محمد رضا نقدی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں تیل کی مبینہ اسمگلنگ کے لیے استعمال ہونے والے خفیہ اور غیر قانونی راستے جلد بند کیے جائیں گے۔

ایرانی کمانڈر کے مشیر کے مطابق آبنائے ہرمز کی موجودہ صورتحال برقرار ہے اور ایران کا اس آبی گزرگاہ پر مکمل کنٹرول ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ صورتحال ایران کے جائز مطالبات پورے ہونے تک جاری رہے گی۔

محمد رضا نقدی نے دعویٰ کیا کہ بعض افراد چھوٹی کشتیوں کے ذریعے تیل کو آبی گزرگاہ سے منتقل کرکے بڑے آئل ٹینکروں تک پہنچا رہے ہیں۔ ان کے مطابق اسمگلنگ کے لیے سمندری چٹانوں کے درمیان خفیہ راستے بنائے گئے ہیں جنہیں جلد بند کردیا جائے گا۔

دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں امریکا اور اسرائیل پر فالس فلیگ کارروائیوں کے الزامات عائد کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے اقدامات کے ذریعے کسی واقعے کی ذمہ داری دوسرے فریق پر ڈالنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

اسماعیل بقائی نے مزید کہا کہ ایران کے خلاف جاری کارروائیوں پر عالمی سطح پر بھی تشویش پائی جاتی ہے۔ ان کے مطابق ایران اپنے مؤقف پر قائم ہے اور موجودہ صورتحال میں اپنی پالیسی جاری رکھے گا۔