ایران آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول کھو چکا ہے،مارکو روبیو

آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل کی ترسیل جاری ہے اور بڑی مقدار میں تیل عالمی منڈیوں تک پہنچ رہا ہے

October 8, 2026 · بام دنیا
ایران آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول کھو چکا ہے،مارکو روبیو

ایران آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول کھو چکا ہے،مارکو روبیو

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران اب آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول نہیں رکھتا اور یہ اہم سمندری گزرگاہ کھلی ہوئی ہے۔

یونان میں پریس کانفرنس کے دوران مارکو روبیو نے کہا کہ آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل کی ترسیل جاری ہے اور بڑی مقدار میں تیل عالمی منڈیوں تک پہنچ رہا ہے۔ ان کے مطابق اس راستے سے تیل کی ترسیل تقریباً اسی سطح پر ہے جو پہلے معمول کے مطابق جاری تھی۔

امریکی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ایران کو اپنے جوہری پروگرام کے معاملے پر امریکا کے ساتھ معاہدے کی جانب پیش رفت کے متعدد مواقع حاصل ہوئے، تاہم تہران ان مواقع سے فائدہ نہیں اٹھا سکا۔

مارکو روبیو کے یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب آبنائے ہرمز کی صورتحال خطے میں جاری کشیدگی کے باعث عالمی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔