کرک میں پولیس پر مسلح افراد کی فائرنگ، ایس ایچ او اور گنر جاں بحق

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا

October 8, 2026 · قومی
کرک میں پولیس پر مسلح افراد کی فائرنگ، ایس ایچ او اور گنر جاں بحق(فائل فوٹو)

کرک میں پولیس پر مسلح افراد کی فائرنگ، ایس ایچ او اور گنر جاں بحق(فائل فوٹو)

کرک: نیو کڑپہ کے مقام پر مسلح افراد کی فائرنگ سے تھانہ بانڈہ داؤد شاہ کے ایس ایچ او داؤد خان اور پولیس اہلکار فرہاد جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق پولیس اہلکار معمول کی ڈیوٹی پر تھے کہ نیو کڑپہ کے مقام پر مسلح ملزمان نے انہیں نشانہ بناتے ہوئے فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایس ایچ او داؤد خان اور ان کے گنر فرہاد شدید زخمی ہوئے اور موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او کرک عمران خان پولیس کی مزید نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ واقعے کے محرکات اور دیگر شواہد سے متعلق مزید تحقیقات بھی کی جا رہی ہیں۔