ایرانی صدر مسعود پزشکیان ماسکو پہنچ گئے
دورے کے دوران ایرانی صدر توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے اور گیس کی ترسیل کے راستوں کی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کریں گے۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان ماسکو پہنچ گئے
ایرانی صدر مسعود پزشکیان گیس برآمد کرنے والے ممالک کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے ماسکو پہنچ گئے
ایرانی صدر مسعود پزشکیان گیس برآمد کرنے والے ممالک کے فورم کے آٹھویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے روس کے دارالحکومت ماسکو پہنچ گئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق اس دورے کے دوران ایرانی صدر توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے اور گیس کی ترسیل کے راستوں کی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کریں گے۔
دورے کے دوران مسعود پزشکیان کی روسی صدر ولادیمیر پوتن اور اجلاس میں شریک دیگر ممالک کے رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔ ان ملاقاتوں میں توانائی کے شعبے میں باہمی تعاون اور علاقائی امور پر بات چیت ہو سکتی ہے۔
رعنا ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی صدر رات کے وقت صدارتی طیارے کے ذریعے ماسکو پہنچے، جہاں روسی حکام نے ان کا استقبال کیا۔
گیس برآمد کرنے والے ممالک کے فورم کا اجلاس ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب توانائی کی عالمی منڈی اور گیس کی محفوظ ترسیل کو خصوصی اہمیت حاصل ہے۔