ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای مکمل صحت مند اور پُرعزم ہیں،باقر قالیباف
مجتبیٰ خامنہ ای سے ملاقات ہوئی، جس میں ایران کی معاشی صورتِ حال اور اہم مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای مکمل صحت مند اور پُرعزم ہیں،باقر قالیباف
ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای مکمل صحت مند، پُرعزم اور پُرامید ہیں، جبکہ انہیں ملکی معاملات پر بھی مکمل آگاہی حاصل ہے۔
پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے باقر قالیباف نے بتایا کہ ان کی مجتبیٰ خامنہ ای سے ملاقات ہوئی، جس میں ایران کی معاشی صورتِ حال اور اہم مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
باقر قالیباف کے مطابق مجتبیٰ خامنہ ای نے ملکی معیشت کے اہم اشاریوں کا جائزہ لیتے وقت غلط اندازوں سے بچنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ سپریم لیڈر نے پیداواری نظام اور سپلائی چین کے تحفظ، خوراک کی مسلسل فراہمی، عوام کی قوتِ خرید برقرار رکھنے اور محاذوں پر تعینات مسلح افواج کی معاشی ضروریات پوری کرنے پر زور دیا۔