سہ ملکی سیریز، حارث رؤف پر جرمانہ،انگلینڈ کی ٹیم بھی زد میں آگئی

حارث رؤف نے آئی سی سی کے ضابطۂ اخلاق کے پہلے درجے کی خلاف ورزی،انگلینڈ کی ٹیم کو بھی سلو اوور ریٹ پر جرمانا کیا گیا

October 28, 2026 · اسپورٹس
سہ ملکی سیریز، حارث رؤف پر جرمانہ،انگلینڈ کی ٹیم بھی زد میں آگئی

سہ ملکی سیریز، حارث رؤف پر جرمانہ،انگلینڈ کی ٹیم بھی زد میں آگئی

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کو انگلینڈ کے خلاف میچ میں ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حارث رؤف نے آئی سی سی کے ضابطۂ اخلاق کے پہلے درجے کی خلاف ورزی کی، جس پر ان کے ڈسپلنری ریکارڈ میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی شامل کردیا گیا۔

حارث رؤف نے میچ کے دوران وائیڈ بال کی اپیل کی، جس کے بعد انگلینڈ کے آل راؤنڈر ول جیکس کے ساتھ ان کی بحث ہوئی۔ اس واقعے پر آئی سی سی نے فاسٹ بولر کے خلاف تادیبی کارروائی کی۔

دوسری جانب انگلینڈ کی ٹیم کو بھی سلو اوور ریٹ پر جرمانے کا سامنا کرنا پڑا۔ مقررہ وقت میں تین اوورز پیچھے رہنے پر انگلش ٹیم کی میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔