ہنجروال میں گھریلو جھگڑا، باپ نے بیٹے کو گولی مار دی

زخمی نوجوان کی شناخت مظاہر کے نام سے ہوئی ہے، جو ٹھوکر نیاز بیگ کا رہائشی ہے۔ فائرنگ کے دوران گولی مظاہر کے سینے میں لگی

October 28, 2026 · قومی
ہنجروال میں گھریلو جھگڑا، باپ نے بیٹے کو گولی مار دی

ہنجروال میں گھریلو جھگڑا، باپ نے بیٹے کو گولی مار دی

لاہور کے علاقے ہنجروال میں گھریلو تنازعے کے دوران باپ نے مبینہ طور پر طیش میں آکر اپنے بیٹے پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق زخمی نوجوان کی شناخت مظاہر کے نام سے ہوئی ہے، جو ٹھوکر نیاز بیگ کا رہائشی ہے۔ فائرنگ کے دوران گولی مظاہر کے سینے میں لگی، جس کے باعث اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، جبکہ اس کے خلاف قانونی کارروائی بھی جاری ہے۔