حیدرآباد میں کھمبوں والی سڑک کی وائرل ویڈیو پر میئر نے وضاحت جاری کردی
مذکورہ سڑک کا تعمیراتی کام ابھی مکمل نہیں ہوا اور منصوبے کے تحت مجموعی طور پر 162 بجلی کے کھمبے منتقل کیے جانے ہیں۔
حیدرآباد میں کھمبوں والی سڑک کی وائرل ویڈیو پر میئر نے وضاحت جاری کردی
حیدرآباد میں علمدار چوک سے اولڈ نیشنل ہائی وے تک زیرِ تعمیر سڑک پر بجلی کے کھمبے موجود ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس کے بعد میئر حیدرآباد کے ترجمان نے وضاحت جاری کردی۔
ترجمان میئر کے مطابق مذکورہ سڑک کا تعمیراتی کام ابھی مکمل نہیں ہوا اور منصوبے کے تحت مجموعی طور پر 162 بجلی کے کھمبے منتقل کیے جانے ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ 27 میں سے 10 بجلی کے فیڈرز منتقل کیے جا چکے ہیں، جبکہ منصوبے پر کام جاری ہے۔
ترجمان میئر نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ سڑک کی تعمیر مکمل ہونے اور اس کے باقاعدہ افتتاح تک اسے آمدورفت کے لیے استعمال نہ کریں۔