سرائے عالمگیر ٹرین حادثہ، 12 گھنٹے بعد بھی ریلوے ٹریک بحال نہ ہو سکا
حادثہ چواکریالہ ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آیا، جہاں مسافر ٹرین کی چار بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ واقعے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی تھیں
سرائے عالمگیر ٹرین حادثہ، 12 گھنٹے بعد بھی ریلوے ٹریک بحال نہ ہو سکا
سرائے عالمگیر کے قریب راولپنڈی سے لاہور جانے والی مسافر ٹرین حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں انجن سمیت چار بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ حادثے کو 12 گھنٹے گزرنے کے باوجود ریلوے ٹریک بحال نہیں ہو سکا، جس کے باعث ٹرینوں کی آمدورفت شدید متاثر ہو رہی ہے۔
اطلاعات کے مطابق حادثہ چواکریالہ ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آیا، جہاں مسافر ٹرین کی چار بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ واقعے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی تھیں۔
ریلوے ٹریک کی بحالی میں تاخیر کے باعث راولپنڈی اور لاہور کے درمیان ریلوے ٹریفک متاثر ہے، جبکہ ٹرینوں کی آمدورفت معمول پر لانے کے لیے بحالی کا کام اہمیت اختیار کر گیا ہے۔