غزہ: المواصی میں اسرائیلی ڈرون حملہ، 4 افراد شہید ، متعدد زخمی

زخمیوں اور شہید افراد کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی طبی مراکزی میں منتقل کیا گیا

October 28, 2026 · بام دنیا, ویڈیوز
فائل فوٹو

فائل فوٹو

غزہ: جنوبی غزہ کے علاقے المواصی میں ہونے والے ایک اسرائیلی ڈرون حملے میں کم از کم 4 افرادشہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

غزہ میں حماس سے وابستہ ذرائع ابلاغ کے مطابق، حملے کا نشانہ بننے والے علاقے المواصی میں متعدد افراد شدید زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی طبی مراکزی میں منتقل کیا گیا ہے۔

اس کارروائی یا حملے کی تصدیق یا کسی تبصرے کے حوالے سے اسرائیلی دفاعی افواج (IDF) کی جانب سے فی الحال کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا ہے۔