ملتان: گھر میں آتشزدگی سے چھت گرگئی، ماں اور2 بیٹیاں جاں بحق
ریسکیو ٹیموں نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے ملبے سے تینوں خواتین کی لاشیں نکال لیں ، حکام
October 28, 2026 · قومی
فائل فوٹو
ملتان: لطف آباد میں ایک گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھنے سے ماں اور 2 بیٹیاں جاں بحق ہوگئیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق آتشزدگی کے باعث گھر کے ایک کمرے کی چھت گر گئی، جس کے نتیجے میں تینوں خواتین ملبے تلے دب گئیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے ملبے سے تینوں خواتین کی لاشیں نکال لیں، جاں بحق خواتین کی شناخت 45 سالہ پروین، ماہین فاطمہ اور میرب فاطمہ کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق آگ لطف آباد میں شہرون نامی شہری کے گھر میں لگی، تاہم آتشزدگی کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔