اسرائیل میں حکومت کسی کی بھی ہو، مزاحمت جاری رہے گی، حزب اللہ

حزب اللہ کی جدوجہد کا تعلق اسرائیل کی داخلی سیاست سے نہیں بلکہ اسرائیل کے ساتھ جاری تنازع سے ہے۔

October 29, 2026 · بام دنیا
اسرائیل میں حکومت کسی کی بھی ہو، مزاحمت جاری رہے گی، حزب اللہ

اسرائیل میں حکومت کسی کی بھی ہو، مزاحمت جاری رہے گی، حزب اللہ

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نعیم قاسم نے کہا ہے کہ اسرائیل میں انتخابات کے نتائج یا حکومت کی تبدیلی سے تنظیم کی پالیسی پر کوئی فرق نہیں پڑے گا اور وہ اپنی مزاحمتی جدوجہد جاری رکھے گی۔

بی بی سی فارسی کے مطابق نعیم قاسم کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کی جدوجہد کا تعلق اسرائیل کی داخلی سیاست سے نہیں بلکہ اسرائیل کے ساتھ جاری تنازع سے ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ حزب اللہ کے لیے یہ اہم نہیں کہ اسرائیل میں کس جماعت کی حکومت بنتی ہے، تاہم اسرائیل کو لبنان کی سرزمین پر قبضہ برقرار رکھنے کا حق نہیں اور اسے مقبوضہ علاقوں سے انخلا کرنا چاہیے۔

دوسری جانب اسرائیل میں انتخابی نتائج کی گنتی کے دوران تقریباً 85 فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے پر وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کا دائیں بازو کا اتحاد حزب اختلاف کے مرکزی اتحاد سے آگے دکھائی دے رہا تھا، تاہم دستیاب نتائج کے مطابق اسے پارلیمان میں واضح اکثریت حاصل نہیں ہوسکی تھی۔