گائے ذبح کرنے پر 3 مسلمان شہریوں کو عمر قید، 9 لاکھ روپے جرمانہ

سزا پانے والوں میں وسیم قریشی، محمد رفیق قریشی اور اشفاق بہلیم شامل ہیں

October 30, 2026 · بام دنیا
گائے ذبح کرنے پر 3 مسلمان شہریوں کو عمر قید، 9 لاکھ روپے جرمانہ

گائے ذبح کرنے پر 3 مسلمان شہریوں کو عمر قید، 9 لاکھ روپے جرمانہ

گجرات: بھارت کی ریاست گجرات میں ایک عدالت نے گائے ذبح کے مقدمے میں تین مسلمان شہریوں کو عمر قید کی سزا سنا دی، جبکہ ہر ملزم پر 3 لاکھ بھارتی روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سزا پانے والوں میں وسیم قریشی، محمد رفیق قریشی اور اشفاق بہلیم شامل ہیں۔ پولیس نے اگست 2024 میں گجرات کے ضلع گاندھی نگر کے علاقے کَلوُل کے گاؤں جاملا میں کارروائی کے دوران ان کے قبضے سے 277 کلوگرام گائے کا گوشت برآمد کیا تھا۔

عدالت نے 26 اکتوبر کو فیصلہ سناتے ہوئے گجرات اینیمل پریزرویشن ایکٹ کے تحت تینوں ملزمان کو عمر قید کی سزا دی۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں ہندو مذہبی کتابوں، منوسمرتی اور ویدوں کے حوالے بھی دیے اور گائے کے مذہبی و ثقافتی مقام پر روشنی ڈالی
گجرات کے نائب وزیراعلیٰ ہرش سانگھوی نے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ واضح پیغام ہے کہ ریاست میں گائے ذبح کرنے والوں کو قانون نہیں چھوڑے گا۔

واضح رہے کہ اس مقدمے میں مجموعی طور پر چھ افراد کو گرفتار کیا گیا تھا، تاہم عدالت نے تین ملزمان کو شواہد کی بنیاد پر سزا سنائی جبکہ دو دیگر ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا۔