بائنانس پر بڑا سائبر حملہ،6.3 ارب ڈالر کے اثاثے متاثر، 3 ارب ڈالر منجمد

حملہ آوروں نے کمپنی کے ایک ڈیو اوپس انجینئر کے لیپ ٹاپ تک رسائی حاصل کی

October 30, 2026 · بام دنیا
بائنانس پر بڑا سائبر حملہ،6.3 ارب ڈالر کے اثاثے متاثر، 3 ارب ڈالر منجمد

بائنانس پر بڑا سائبر حملہ،6.3 ارب ڈالر کے اثاثے متاثر، 3 ارب ڈالر منجمد

دنیا کی بڑی کرپٹو کرنسی ایکسچینج بائنانس کو بڑے سائبر سیکیورٹی حملے کا سامنا کرنا پڑا ہے، جس کے نتیجے میں تقریباً 6 ارب 30 کروڑ ڈالر مالیت کے اثاثے متاثر ہوئے ہیں۔ کمپنی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاک چین شراکت داروں کی مدد سے اب تک تقریباً 3 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کیے جا چکے ہیں

بائنانس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق حملہ آوروں نے کمپنی کے ایک ڈیو اوپس انجینئر کے لیپ ٹاپ تک رسائی حاصل کی، جس کے ذریعے وہ کمپنی کے ایک سروس سسٹم میں داخل ہوئے اور غیر مجاز رقوم نکلوانے کی ٹرانزیکشنز کیں۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اب تک کسی بھی ڈیجیٹل والٹ کی نجی چابیاں لیک ہونے کے شواہد نہیں ملے۔ بائنانس نے صارفین کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کے فنڈز محفوظ ہیں اور واقعے سے ہونے والے تمام مالی نقصانات کمپنی اپنے ایس اے ایف یو فنڈ اور دیگر وسائل سے پورے کرے گی۔

احتیاطی اقدام کے طور پر بائنانس نے سیکیورٹی جانچ مکمل ہونے تک رقوم جمع کرانے اور نکلوانے کی سہولت عارضی طور پر معطل کر دی ہے۔ متاثرہ ایڈریس کی اجازت بھی ختم کر دی گئی ہے۔

بائنانس نے رقوم کا سراغ لگانے اور حملہ آوروں کی شناخت کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور بلاک چین ماہرین سے رابطہ کر لیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد واقعے کی تکنیکی تفصیلات بھی جاری کی جائیں گی۔