سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان اہم ملاقات، آبنائے ہرمز اور باب المندب پر گفتگو
مشرقِ وسطیٰ کی تازہ صورتحال اور خطے میں بحری سلامتی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان اہم ملاقات، آبنائے ہرمز اور باب المندب پر گفتگو
سعودی عرب اور امریکہ کے وزرائے خارجہ کے درمیان امریکی شہر اٹلانٹا میں جی 20 وزرائے خارجہ اجلاس کے موقع پر اہم ملاقات ہوئی، جس میں مشرقِ وسطیٰ کی تازہ صورتحال اور خطے میں بحری سلامتی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے آبنائے ہرمز اور باب المندب سے گزرنے والے تجارتی جہازوں کی محفوظ آمدورفت یقینی بنانے کے لیے ممکنہ اقدامات پر بات چیت کی۔
ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے ایک معاہدے پر بھی دستخط کیے، جس کے تحت امریکہ 2030 میں سعودی دارالحکومت ریاض میں منعقد ہونے والی عالمی نمائش ایکسپو 2030 میں شرکت کرے گا۔