پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سہ ملکی ون ڈے سیریز کا فائنل آج لاہور میں کھیلا جائے گا

فائنل سے قبل دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے گورنر ہاؤس لاہور میں ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں

October 31, 2026 · اسپورٹس
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سہ ملکی ون ڈے سیریز کا فائنل آج لاہور میں کھیلا جائے گا

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سہ ملکی ون ڈے سیریز کا فائنل آج لاہور میں کھیلا جائے گا

لاہور: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سہ ملکی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا فائنل آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ میچ دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔

فائنل سے قبل دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے گورنر ہاؤس لاہور میں ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔ قومی ٹیم کی قیادت شاہین شاہ آفریدی جبکہ سری لنکن ٹیم کی کپتانی کوشل مینڈس کریں گے۔

پاکستان نے سہ ملکی سیریز میں انگلینڈ کو دونوں میچوں میں شکست دی، جبکہ سری لنکا کے خلاف ایک کامیابی حاصل کی۔ قومی ٹیم کی نظریں ہوم گراؤنڈ پر پہلی مرتبہ سہ ملکی ون ڈے سیریز کی ٹرافی جیتنے پر مرکوز ہیں۔

ٹورنامنٹ میں سلمان علی آغا 158 رنز کے ساتھ پاکستان کے نمایاں بلے باز ہیں، جبکہ عرفات منہاس نے چار میچوں میں 9 اور شاہین شاہ آفریدی نے 8 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

فائنل سے قبل گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ ٹیم نے اب تک اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، تاہم کچھ شعبوں میں بہتری کی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق ٹاپ آرڈر کو زیادہ رنز بنانے اور بڑی شراکتیں قائم کرنے پر توجہ دینا ہوگی۔