نصیر آباد میں زمینوں پر کام کرنے والے 2 کاشت کار اغواء
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے اغواء کا مقدمہ درج کر لیا اور علاقے کی ناکہ بندی کر دی۔
October 31, 2026 · قومی
نصیر آباد میں زمینوں پر کام کرنے والے 2 کاشت کار اغواء
بلوچستان کے ضلع نصیر آباد میں نامعلوم افراد نے زمینوں پر کام کرنے والے دو کاشت کاروں کو اغواء کر لیا۔
پولیس کے مطابق اغواء کا واقعہ نصیر آباد کے علاقے نوتال میں پیش آیا، جہاں دونوں کاشت کار اپنی زمینوں پر کام میں مصروف تھے۔
ڈی ایس پی نصیر آباد غلام سرور مینگل کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے اغواء کا مقدمہ درج کر لیا اور علاقے کی ناکہ بندی کر دی۔
پولیس حکام کے مطابق مغوی کاشت کاروں کی بحفاظت بازیابی کے لیے مختلف مقامات پر کارروائیاں جاری ہیں۔