مصر میں ڈیجیٹل اشتہاری بورڈ پرنازیبا ویڈیو چلنے لگی
سائبر حملہ اشتہاری کمپنی کی ویب سائٹ پر کیا گیا، جس کے بعد اسکرین کا کنٹرول ہیکرز کے ہاتھ میں چلا گیا۔
مصر میں ڈیجیٹل اشتہاری بورڈ پرنازیبا ویڈیو چلنے لگی
مصر کی ایک مصروف شاہراہ پر نصب ڈیجیٹل اشتہاری اسکرین پر اچانک نازیبا ویڈیو چلنے لگی، جس سے شہری حیران رہ گئے۔
مصری حکام کے مطابق نامعلوم ہیکرز نے اشتہاری بورڈ کا نظام ہیک کرکے اس پر ویڈیو نشر کی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق سائبر حملہ اشتہاری کمپنی کی ویب سائٹ پر کیا گیا، جس کے بعد اسکرین کا کنٹرول ہیکرز کے ہاتھ میں چلا گیا۔
حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں تاکہ حملے میں ملوث افراد اور اس کے طریقہ کار کا پتا لگایا جاسکے۔
واضح رہے کہ دنیا کے مختلف ممالک میں بھی ڈیجیٹل اشتہاری اسکرینز کو ہیک کرکے غیر متعلقہ مواد چلانے کے واقعات سامنے آتے رہے ہیں۔