سعودی اتحاد نے حوثیوں کا میزائل اور ڈرون تباہ کر دیے

سعودی شہری دفاع کے ادارے نے عسیر کے شہروں ابہا اور خمیس مشیط میں ممکنہ حملے کے خطرے کے پیش نظر وارننگ جاری کی تھی

November 1, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

سعودی عرب کی قیادت میں قائم فوجی اتحاد نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے داغا گیا ایک بیلسٹک میزائل فضا ہی میں روک کر تباہ کر دیا ہے۔

اتحاد کی جانب سے جاری بیان کے مطابق میزائل کو سعودی عرب کے جنوبی علاقے کی جانب بڑھتے ہوئے نشانہ بنایا گیا۔ ایک الگ بیان میں اتحاد نے کہا کہ صوبہ عسیر میں ایک حوثی ڈرون کو بھی روک کر مار گرایا گیا۔

تقریباً ایک گھنٹہ قبل سعودی شہری دفاع کے ادارے نے عسیر کے شہروں ابہا اور خمیس مشیط میں ممکنہ حملے کے خطرے کے پیش نظر وارننگ جاری کی تھی اور شہریوں کو حفاظتی ہدایات پر عمل کرنے کی تلقین کی تھی۔

حکام نے علاقہ مکینوں سے کہا تھا کہ وہ سرکاری ہدایات پر عمل کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔