سعودی عرب کےتحفظ کے لیے اپنے وعدوں پر قائم ہیں،امریکہ

واشنگٹن اور ریاض کے درمیان سیکیورٹی اور دفاعی امور پر مسلسل رابطے موجود ہیں، وزیر خارجہ مارکو روبیو

November 1, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکہ سعودی عرب کے ساتھ اپنے دفاعی معاہدوں اور سکیورٹی وعدوں کا پابند ہے اور آئندہ بھی ان پر عمل کرتا رہے گا، خاص طور پر دفاعی نوعیت کے وعدوں پر۔

مارکو روبیو نے ایک بیان میں کہا کہ امریکہ نے سعودی عرب کے ساتھ کیے گئے دفاعی وعدے پورے کیے ہیں اور مستقبل میں بھی ان کی پاسداری جاری رکھے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ واشنگٹن اور ریاض کے درمیان سیکیورٹی اور دفاعی امور پر مسلسل رابطے موجود ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ کے مطابق سعودی حکام کے ساتھ نہ صرف باقاعدہ سفارتی سطح پر رابطے جاری ہیں بلکہ حالیہ ہفتوں کے دوران سعودی ولی عہد اور امریکی صدر کے درمیان بھی متعدد بات چیت ہوئی ہیں۔

مارکو روبیو نے کہا کہ امریکہ سعودی عرب کی سلامتی کے حوالے سے اپنے عزم پر قائم ہے اور مملکت کو درپیش خطرات سے نمٹنے میں تعاون جاری رکھے گا۔

انھوں نے اس بات کا خیرمقدم بھی کیا کہ دیگر ممالک بھی سعودی عرب کو حملوں سے محفوظ رکھنے اور اس کے دفاع میں معاونت کے لیے کردار ادا کر رہے ہیں۔