امریکا نے ایران کے جزیرہ قشم پر حملہ کردیا،امریکی اخبار
امریکی حملہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ سفارتی معاہدے کے امکانات کا اظہار کر رہے ہیں۔
امریکا نے ایران کے جزیرہ قشم پر حملہ کردیا،امریکی اخبار
امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے امریکی حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے ایران کے جزیرہ قشم پر حملہ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکی حملہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ سفارتی معاہدے کے امکانات کا اظہار کر رہے ہیں۔
یہ پیش رفت ٹرمپ کے ان بیانات کے بعد سامنے آئی ہے جن میں انہوں نے کہا تھا کہ منگل کو ہونے والے وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران کے ساتھ دوبارہ جنگ شروع ہونے کا امکان کم ہے۔
اس سے قبل پیر کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا کئی ماہ سے کسی جنگ میں مصروف نہیں ہے۔
تاہم جزیرہ قشم پر امریکی حملے سے متعلق مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئی ہیں۔