ایران دفاعی تیاری کی اعلیٰ ترین سطح پر، جنگ روکنے کی ذمہ داری امریکا پر ہے،قالیباف

اگر امریکا نے دوبارہ کوئی تزویراتی غلطی کی تو اسے ایک نئے جنگی منظرنامے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

November 3, 2026 · بام دنیا
ایران دفاعی تیاری کی اعلیٰ ترین سطح پر، جنگ روکنے کی ذمہ داری امریکا پر ہے،قالیباف

ایران دفاعی تیاری کی اعلیٰ ترین سطح پر، جنگ روکنے کی ذمہ داری امریکا پر ہے،قالیباف

ایران کی پارلیمان کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایران امریکی دھمکیوں اور فوجی کارروائیوں کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالے گا اور اس وقت ملک اپنی دفاعی تیاری کی بلند ترین سطح پر ہے۔

پارلیمان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمد باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی میں جنگ روکنے کی ذمہ داری اب واشنگٹن پر عائد ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران جنگ کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور اس نے امریکی فریق کو فیصلہ کن اور منطقی جواب بھی دے دیا ہے۔ اب جنگ سے بچنے کا فیصلہ امریکا کے ہاتھ میں ہے۔

ایرانی پارلیمان کے اسپیکر نے مزید کہا کہ اگر امریکا نے دوبارہ کوئی تزویراتی غلطی کی تو اسے ایک نئے جنگی منظرنامے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

قالیباف کے مطابق ایسی صورتحال میں امریکا کے لیے موجودہ حالات سے نکلنا پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ مشکل ہوجائے گا۔