190 ملین پاؤنڈ کیس:عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلیں 10 نومبر کو سماعت کے لیے مقرر
کیس کی سماعت چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل دو رکنی بینچ کرے گا۔
November 4, 2026 · قومی
190 ملین پاؤنڈ کیس:عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلیں 10 نومبر کو سماعت کے لیے مقرر
پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اپیلوں سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے دونوں کی جانب سے دائر اپیلیں 10 نومبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دی ہیں۔
کیس کی سماعت چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل دو رکنی بینچ کرے گا۔