امریکی انتخابات کے بعد ٹرمپ کی طنزیہ میم وائرل
چار افراد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اٹھا کر کوڑے دان میں پھینکتے دکھائی دیتے ہیں۔ کوڑے دان پر ’’خطرناک فضلہ‘‘ کے الفاظ بھی درج ہیں۔
امریکی انتخابات کے بعد ٹرمپ کی طنزیہ میم وائرل
امریکی وسط مدتی انتخابات میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جماعت ری پبلکنز کو انتخابی نقصان کا سامنا کرنے کے بعد بھارت میں قائم ایرانی سفارت خانے نے بھی ٹرمپ پر طنز کرتے ہوئے ایک دلچسپ میم جاری کر دی۔
ایرانی سفارت خانے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ ایک ویڈیو پر مبنی میم شیئر کی، جس میں چار افراد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اٹھا کر کوڑے دان میں پھینکتے دکھائی دیتے ہیں۔ کوڑے دان پر ’’خطرناک فضلہ‘‘ کے الفاظ بھی درج ہیں۔
The U.S. midterm elections 😄 pic.twitter.com/KDm874Cb1f
— Iran in India (@Iran_in_India) November 4, 2026
سفارت خانے نے اس تصویر کے ساتھ صرف ’’امریکی وسط مدتی انتخابات‘‘ کا عنوان لکھا، جسے ٹرمپ اور ان کی جماعت کی انتخابی کارکردگی پر طنزیہ تبصرہ قرار دیا جا رہا ہے۔
یہ پوسٹ 3 نومبر کو ہونے والے امریکی وسط مدتی انتخابات کے بعد سامنے آئی، جن کے نتائج کے حوالے سے ڈیموکریٹک پارٹی کی کامیابی کے دعوے سامنے آئے ہیں۔ ایرانی سفارت خانے کی اس طنزیہ پوسٹ نے سوشل میڈیا پر بھی توجہ حاصل کرلی۔