حکیم جیفریز کا امریکی ایوان نمائندگان کا اسپیکر بننے کا اعلان

اقتدار سنبھالنے کے ابتدائی 100 دنوں کے دوران ان کی جماعت ٹرمپ انتظامیہ کے اہم فیصلوں کو واپس لینے کے لیے اقدامات کرے گی۔

November 5, 2026 · بام دنیا
حکیم جیفریز کا امریکی ایوان نمائندگان کا اسپیکر بننے کا اعلان

حکیم جیفریز کا امریکی ایوان نمائندگان کا اسپیکر بننے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما حکیم جیفریز نے ایوان نمائندگان کے آئندہ اسپیکر کے عہدے کے لیے باضابطہ طور پر اپنی امیدوار کا اعلان کر دیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق حکیم جیفریز نے ڈیموکریٹک ارکان کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ اقتدار سنبھالنے کے ابتدائی 100 دنوں کے دوران ان کی جماعت ٹرمپ انتظامیہ کے اہم فیصلوں کو واپس لینے کے لیے اقدامات کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈیموکریٹس درآمدی محصولات کے خاتمے، صحت کی سہولتوں اور غذائی امداد کے لیے اربوں ڈالر کے فنڈز کی بحالی اور میڈیکیڈ پروگرام میں مزید کٹوتیاں روکنے کے لیے قانون سازی کریں گے۔

جیفریز نے کہا کہ ان کی جماعت مہنگائی اور عوام پر بڑھتے ہوئے معاشی دباؤ میں کمی لانے کے لیے بھی کوششیں کرے گی۔ ان کے مطابق اپوزیشن میں رہتے ہوئے بھی ڈیموکریٹس نے ٹرمپ انتظامیہ کے اقدامات پر دباؤ برقرار رکھا، تاہم ایوان میں اکثریت ملنے کی صورت میں عوام کی توقعات پر پورا اترنا ان کی ذمہ داری ہوگی۔

واضح رہے کہ حکیم جیفریز کو رواں ماہ اپنی جماعت کے اندر خفیہ ووٹنگ کا سامنا کرنا ہوگا، جبکہ ایوان نمائندگان کے اسپیکر کے انتخاب کے لیے حتمی ووٹنگ جنوری میں متوقع ہے۔ کامیابی کی صورت میں وہ امریکی تاریخ کے پہلے سیاہ فام اسپیکر بن جائیں گے۔