راعم پارٹی کے چیئرمین منصور عباس نے اسرائیلی صدر کے سامنے حماس کودہشت گرد تنظیم قرار دینے سے انکار کر دیا

اسرائیل کے وزیراعظم بن یامین نتنب یاہو کی منصور عباس پر تنقید،گادی آئزنکوٹ پر بھی غصہ اتا دیا

November 5, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

تل ابیب: اسرائیل کے وزیراعظم بن یامین نتنب یاہو نے جمعرات کے روز عرب پارٹی کے رہنما اور ‘راعم’ (Ra’am) کے چیئرمین منصور عباس کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ یہ تنقید منصور عباس کی جانب سے صدر اسحاق ہرزوگ کے ساتھ مشاورت کے دوران حماس کو صریحاً دہشت گرد تنظیم قرار دینے سے انکار کے بعد سامنے آئی ہے۔

نتن یاہو نے منصور عباس کے موقف پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ صدر ہرزوگ نے عباس سے ایک سادہ سوال پوچھا کہ کیا حماس ایک دہشت گرد تنظیم ہے؟ جس پر عباس نے جواب دیا کہ آپ ہمارا اس طرح امتحان نہیں لے سکتے۔

اسرائیلی وزیراعظم نے گادی آئزنکوٹ کو بھی نشانہ بناتے ہوئے مزید کہا کہ جیسا کہ ہم نے انتخاباتی مہم کے دوران کہا تھا، عباس نے جمعرات کو گادی آئزنکوٹ کو وزیراعظم کے لیے اس لیے تجویز کیا ہے کیونکہ وہ عرب جماعتوں کی حمایت کے بغیر حکومت نہیں بنا سکتے۔