نتن یاہو نے حکومت بنانے کیلیے ووٹ مانگا ، رعام پارٹی رکنِ کا دعویٰ

جب اسٹیٹ کمپٹرولر کے لیے حمایت درکار ہوتی ہے تو وہ ہمارے پاس ووٹ مانگنے آتے ہیںجب میں حکومت یا اتحاد کا حصہ بننا چاہتا ہوں تو مجھے 'دہشت گردوں کا سہولت کار' قرار دے دیا جاتا ہے؟

November 5, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

یروشلم : عرب پارٹی ‘رعام’ (Ra’am) کے رکنِ کنیسٹ ولید الحواشلہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نتن یاہو نے نئے وزیر اعظم کے انتخاب میں اپنی حمایت کے لیے ان کی پارٹی سے رابطہ کیا اور ووٹ مانگا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ انکشاف ولید الحواشلہ نے نئی حکومت کی تشکیل کے سلسلے میں اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ کے ساتھ ہونے والی مشاورت اور ملاقات کے دوران کیا۔

ملاقات کے دوران ولید الحواشلہ نے صدر ہرزوگ سے گفتگو کرتے ہوئے نتن یاہو کے رویے پر سخت تنقید کی اور کہا جب نتن یاہو کو اسٹیٹ کمپٹرولر کے لیے حمایت درکار ہوتی ہے تو وہ ہمارے پاس ووٹ مانگنے کے لیے آتے ہیں لیکن جب میں حکومت یا اتحاد (کوئلیشن) کا حصہ بننا چاہتا ہوں تو مجھے ‘دہشت گردوں کا سہولت کار’ قرار دے دیا جاتا ہے؟