نیتن یاہو نے نئی ممکنہ اسرائیلی حکومت کو سکیورٹی کے لیے خطرہ قرار دے دیا، قومی اتحاد کا مطالبہ
مجوزہ حکومت کے تقریباً ایک تہائی ارکان اسرائیلی فوجیوں کو جنگی مجرم سمجھتے ہیں
نیتن یاہو نے نئی ممکنہ اسرائیلی حکومت کو سکیورٹی کے لیے خطرہ قرار دے دیا، قومی اتحاد کا مطالبہ
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ملک میں نئی ممکنہ حکومت کے قیام پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے اسرائیل کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا ہے اور اپوزیشن جماعتوں سے سیاسی اختلافات بالائے طاق رکھ کر قومی اتحاد قائم کرنے کی اپیل کی ہے۔
نیتن یاہو نے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے عرب رہنماؤں کو بھی حماس کا حامی قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ مجوزہ حکومت کے تقریباً ایک تہائی ارکان اسرائیلی فوجیوں کو جنگی مجرم سمجھتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایسی حکومت ایران کے معاملے پر سخت مؤقف اختیار نہیں کر سکے گی اور نہ ہی اسرائیلی فوجیوں کا مؤثر دفاع کرنے کی پوزیشن میں ہوگی۔
اسرائیلی وزیراعظم نے اپوزیشن رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ سیاسی اختلافات ختم کرکے قومی سلامتی کے معاملات پر متحد ہو جائیں۔
واضح رہے کہ اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے اپوزیشن رہنما گادی آئزنکوٹ کو نئی حکومت تشکیل دینے کی دعوت دینے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد ملک میں حکومت سازی کے حوالے سے سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔