مدینہ میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن کو نشانہ بنایا گیا ، سعودی وزارت توانائی
واقعے کے فوری بعد ہنگامی امدادی ٹیموں نے آگ پر قابو پا لیا ،اعلامیہ
فائل فوٹو
ریاض: سعودی عرب کا کہنا ہے کہ مدینہ ریجن میں تیل کی ایسٹ ویسٹ پائپ لائن کو نشانہ بنایا گیا ہے تاہم واقعے میں کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
سعودی وزارتِ توانائی نے ایکس پر اپنے بیان میں بتایا کہ پیر کے روز مدینہ ریجن میں واقع ایسٹ ویسٹ پائپ لائن کو نشانہ بنایا گیا ہے جس کے نتیجے میں محدود نوعیت کی آگ بھڑک اٹھی۔
سرکاری اعلامیے کے مطابق اس واقعے کے فوری بعد ہنگامی امدادی ٹیموں نے آگ پر قابو پا لیا تاہم واقعے میں کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔
وزارتِ توانائی کا کہنا ہے کہ اس حملے میں پائپ لائن کی سرگرمیاں بھی متاثر نہیں ہوئیں۔
بیان کے مطابق حملے کے فوری بعد ہنگامی امدادی اور خصوصی تکنیکی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور طے شدہ حفاظتی طریقۂ کار اور ہنگامی ردِعمل کے منصوبوں کے تحت مقام کو محفوظ بنانے کے لیے ضروری اقدامات کیے گئے۔
وزارتِ توانائی کے متعلق متعلقہ ٹیموں نے جائے وقوعہ کی حفاظت کو یقینی بنایا اور صورتِ حال پر قابو پا لیا۔